غیر قانونی تعمیرات پر سی ڈی اے نے خیبرپختونخوا ہاؤس کے متعدد بلاک سیل کر دیے

سی ڈی اے نے ایکشن لیتے ہوئے خیبرپختونخوا ہاؤس سیل کرنےکا عمل شروع کردیا۔ خیبر پختونخوا ہاؤس کے متعدد بلاک سیل کردئی۔ سی ڈی اے ذرائع کے مطابق کے پی ہاؤس کو بلڈنگ رولز کی خلاف ورزی پر سیل کیا جارہا ہے۔

اسپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف خیبرپختونخوا ہاؤس سیل کررہے ہیں، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ بھی سی ڈی اے ٹیم کے ہمراہ ہیں۔

واضح رہےکہ  گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاجی مارچ کی قیادت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اسلام آباد پہنچےتھے جس کے بعد وہ خیبرپختونخوا ہاؤس میں منتقل ہوگئے تھے۔ بعد ازاں ان کی گمشدگی اور گرفتاری کی متضاد اطلاعات بھی سامنے آئیں۔

گزشتہ روز وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اچانک خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں جا پہنچے جہاں انہوں نے ایوان کو بتایا کہ وہ گزشتہ شب کہاں تھے۔

پشاور ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ علی امین کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست اعتراض لگاکر واپس کردی

Back to top button