لیبیا کے قریب ایک اور کشتی حادثہ ،61 افراد ڈوب گئے

لیبیا کے قریب سمندر میں کشتی حادثے کے باعث 61 افراد ڈوب گئے۔کشتی میں 86 تارکین وطن سوار تھے جن میں سے 25 کو بچا لیا گیا۔حادثے کے باعث کشتی میں سوار 61 افراد ڈوب گئے جن کی ریسکیو حکام نے تلاش شروع کر دی تاہم حکام نے تمام افراد کو ہلاک قرار دے دیا ہے۔

کشتی لیبیا کے شمال مغربی ساحل سے روانہ ہوئی تھی۔ کشتی میں سوار زیادہ تر افراد کا تعلق نائیجیریا، گیمبیا اور دیگر افریقی ممالک سے تھا۔ کشتی میں سوار افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

Back to top button