محسن نقوی کا سانحہ9مئی کودہرانے کی پلاننگ کاانکشاف
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کاکہنا ہے کہ سانحہ9مئی کو دہرانے کی پلاننگ ہورہی ہے۔ کسی نے شرپسند ی کی کوشش کی توسخت ایکشن ہوگا۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کاصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہناتھا کہ سیاسی طریقے سے احتجاج کرنا ہر شہری کا حق ہے۔الیکشن خیریت سے ہو گئے۔کسی
کو نتائج پراعتراض ہے توالیکشن کمیشن سے رجوع کرے۔نہیں چاہتے قوم تقسیم ہو۔
محسن نقوی کاکہنا تھا کہ 9مئی جیسا سانحہ دہرانے کی پلاننگ کے پکے ثبوت ہیں۔ہماراملک اس قسم کی حرکتوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔