’’ملائیکا کے انداز میں چلنے پر حریم فاروق کی ویڈٰیو وائرل‘‘
پاکستانی اداکارہ حریم فاروق کی جانب سے مقبول بھارتی اداکارہ ملائیکا اروڑا کا انداز اپنانے پر ان کی ویڈٰیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، سوشل میڈیا صارفین نے پاکستانی اداکارہ کی جانب سے بولڈ انداز اپنانے پر سخت تنقید کی گئی۔حریم فاروق کی ملائیکا اروڑا کے انداز میں چلنے کی مختصر ویڈیو مختلف شوبز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی جانب سے شیئر کی گئی، ویڈیو میں حریم فاروق کو بالی وڈ اداکارہ کے بولڈ انداز کی طرح چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ویڈیو میں فوٹوگرافرز کی جانب سے انہیں ملائیکا کے نام سے پکار کر روکنے کی درخواست کی آوازیں بھی سنائی دیتی ہیں، حریم فاروق کی بولڈ انداز میں چلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور صارفین نے اس پر کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ اداکارہ ملائیکا اروڑا کے بجائے راکھی ساونت زیادہ لگ رہی ہیں، حریم فاروق سے قبل رواں برس مارچ میں ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے بھی ملائیکا اروڑا کے بولڈ انداز کو کاپی کرتے ہوئے ان ہی کے انداز میں چلنے کی پیروڈی ویڈیو شیئر کی تھی، ملائیکا اروڑا کی آئے روز فوٹوگرافرز کو خصوصی پوز دینے اور ان کے ساتھ تنازعات کرنے کی ویڈیوز آئے دن وائرل ہوتی رہتی ہیں اور انہیں اکثر انتہائی بولڈ لباس پہننے پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔واضح رہے کہ حریم فاروق کو شوبز میں قدم رکھے 10 سال ہوگئے ہیں۔ اس دوران انہوں نے کئی کامیاب ڈراموں اور فلموں میں اداکاری تو کی مگرساتھ ہی میں انہوں نے ان میں سے کئی میں بطور پروڈیوسر بھی کام کیا ہے۔حال ہی میں گرین انٹرٹینمنٹ پر ایک ڈراما ’ 22 قدم‘ شروع ہوا ہے جس میں حریم فاروق ایک ایسی لڑکی کا کردار کررہی ہیں جو کرکٹر بننا چاہتی ہے، پاکستان میں خواتین کھلاڑیوں کے اوپر کم ہی ڈرامے بنے ہیں اس لیے اس اچھوتے ڈرامے کا سن کر مداحوں کی دلچسپی بڑھ گئی۔