نواز شریف کے قریبی ساتھی سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے

مسلم لیگ ن کے سینئررہنمااور نوازشریف کے قریبی ساتھی سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے۔
عرفان صدیقی سانس کی تکلیف کے باعث گزشتہ کچھ دن سے عرفان صدیقی اسلام آباد کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے، علالت کے باعث انہوں نے 27ویں آئینی ترمیم کے لیے ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لیا۔
عرفان صدیقی سینیٹ میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر تھے اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے۔
سینیٹر عرفان مارچ 2021 میں سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے تھے، وہ سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین بھی تھے۔
