وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور قافلے کے ہمراہ اسلام آباد میں داخل ہوگئے
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں پی ٹی آئی کارکنوں کا قافلہ رکاوٹیں عبور کرتا ہوا اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔
پی ٹی آئی قافلہ اسلام آباد کے قریب پہنچ گیا ہے۔ ادھر ڈی چوک کے قریب پی ٹی آئی مظاہرین کے جمع ہونے پر سیکیورٹی اہلکاروں نے ایک بار پھر شیلنگ شروع کردی ہے۔ اس سے قبل، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ہر صورت ڈی پہنچنے کا اعلان کیا تھا۔
قبل ازیں پی ٹی آئی قافلہ اسلام آباد میں داخل ہوا تو پولیس کی جانب سےمظاہرین پر شدید شیلنگ کی گئی۔ڈی چوک کے قریب جمع ہونےوالے پی ٹی آئی کارکنان عمران خان کے حق میں نعرے لگارہے ہیں جب کہ اسلام آباد پولیس کے اہلکار سڑک کےایک جانب کھڑےہیں اور قافلے میں شریک کارکنان کی ویڈیوز بناتےنظر آرہے ہیں۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں پاک فوج کے مزید جوان تعینات کردیےگئے ہیں۔ ڈی چوک کے قریب پی ٹی آئی مظاہرین کےجمع ہونے پر سکیورٹی اہلکاروں نے ایک بار پھر شیلنگ شروع کردی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہناتھا کہ میرا اختیار عمران خان کے پاس ہے جس نے رابطہ کرنا ہے عمران خان سے کرے، مجھ سے رابطہ کرنے کی نہ ضرورت ہے، نہ کوئی فائدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے، حکومت کی نہ پہلے پرواہ کی ہے، نہ ہی اب پرواہ کریں گے، عمران خان کا حکم ہے چاہے جو کچھ ہو جائے ہم آگے بڑھتے رہیں گے، ہم حق سچ اور کے لیے کھڑے ہیں، حکومتوں کی پروا نہیں ہے، میرے فیصلوں کا اختیار عمران خان کے پاس ہے، جس نے رابطہ کرنا ہے عمران خان سے کرے، مجھ سے رابطوں کا فائدہ نہیں ہے۔
رات پتھر گڑھ کے مقام پر گزارنے کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں پی ٹی آئی کارکنوں کا قافلہ اسلام آباد کےلیے پھر روانہ ہوچکا ہے، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، پی ٹی آئی کا قافلہ کٹی پہاڑی کو پار کرچکا ہے۔ علی امین گنڈاپور کے قافلہ نے کٹی پہاڑی پر سب سے بڑی رکاوٹ عبور کرلی ہے، کٹی پہاڑی پر پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کو پسپائی کا سامنا کرنا پڑا ہے، مسلسل 4 گھنٹوں کی شیلنگ اور مزاحمت کے بعد خندقوں کو عبور کرلیا گیا ہے، علی امین کا قافلہ اب اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے اور اسلام آباد سے محض 35 کلومیٹر دوری پر ہے۔
پی ٹی آئی احتجاج : اسلام آباد انتظامیہ نے فوج کو حاصل اختیارات سے متعلق مراسلہ جاری کردیا