وزیراعلیٰ کا انتخاب: پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل تک ملتوی

وزیراعلیٰ کا انتخاب: پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل تک ملتوی
وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے بلایا جانے والا پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح ساڑھے 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر پرویز الٰہی کی زیر صدارت 4 گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا،عبوری وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی آمد پر اپوزیشن ارکان نے نعرے بازی کی اورعثمان بزدار الوداع ، عثمان بزدار الوداع کے نعرے لگائے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے شیر شیر کے نعرے لگائے گئے، حکومتی بینچوں سے چیری بلاسم ، چیری بلاسم کے نعرے بلند ہوتے رہے۔
شیڈول کے مطابق امیدوار خود یا ان کے تجویز اور تائید کنندہ کاغذات نامزدگی حاصل کرکے شام 5 بجے سے پہلے جمع کراسکتے ہیں، اس کے بعد اسکروٹنی کا عمل ہوگا۔
اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق آج کاغذات نامزدگی شام 5 بجے تک لیے جا سکیں گے جبکہ کاغذات کی سکروٹنی 6 بجے کی جائیگی۔ اسمبلی سیکرٹری کے مطابق وزیر اعلیٰ کا انتخاب بذریعہ ڈویژن ہوگا۔

Back to top button