پاکستانی ٹیم میں نئے کرکٹرز کو چانس دینے کا فیصلہ

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں پاکستانی ٹیم میں نئے کرکٹرز کو موقع دینے کا چانس ہے، بابر اعظم اور محمد رضوان کو دو، دو میچوں میں آرام کرانے کی تجویز ہے۔

پانچ ٹی ٹوئنٹی میں سے بابر اعظم اور محمد رضوان کو تین تین میچ کھلائے جائیں گے، انہیں دو، دو میچوں میں آرام دیا جائے گا تاکہ نئے ٹیلنٹ کو بھی آزمایا جائے۔

بائیں ہاتھ کے بیٹر صائم ایوب مستقل اوپنر کی حیثیت سے کھیلیں گے جبکہ کسی میچ میں صائم کے ساتھ بابر اعظم اور کسی میچ میں محمد رضوان اننگز کا آغاز کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ون ڈے اوپنر فخر زمان کو نمبر چار پر کھلایا جائے گا، افتخار احمد پانچویں اور اعظم خان چھٹے نمبر پر کھیلیں گے۔

اعظم خان جس میچ میں کھیلیں گے وہ اُس میچ میں وکٹ کیپنگ بھی کریں گے جبکہ محمد رضوان فیلڈنگ کریں گے۔تیسرے وکٹ کیپر حسیب اللّٰہ مڈل آرڈر میں کھیلیں گے لیکن وہ وکٹ کیپنگ نہیں کریں گے۔

Back to top button