چھتیس گڑھ میں ماؤ نواز باغیوں کے حملے میں 22 بھارتی فوجی ہلاک

بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ نواز باغیوں کے حملوں میں کم از کم 22 بھارتی فوجی ہلاک جب کہ متعدد اہلکار زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بجاپور اور سکما کے جنگلات پر مشتمل ماؤ نواز باغیوں کے گڑھ سمجھے جانے والے علاقے میں 2 ہزار سے زائد بھارتی سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے آپریشن شروع کیا۔ اس دوران ماؤ نواز باغیوں کے حملوں میں متعدد اہلکار جاں بحق اور زخمی ہوگئے اور گزشتہ روز 5 اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی تھی تاہم آج بھارتی حکام نے جنگل سے مزید 17 بھارتی فوجیوں کی لاشیں برآمد کی ہیں۔ حکام کے مطابق ماؤ نواز باغیوں کے حملوں اور جھڑپوں میں کم از کم 22 اہلکار ہلاک جب کہ 31 زخمی ہیں۔ حکام کے مطابق 31 زخمیوں میں سے 7 کو چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور منتقل کیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ ایک فوجی اہکار لاپتہ ہے جس کی تلاش جاری ہے جب کہ حملے کے بعد ماؤ نواز باغی بھارتی فوجیوں کا اسلحہ، بلٹ پروف جیکٹس اور جوتے بھی اتار کر فرار ہوگئے۔ دوسری جانب بھارتی سیکیورٹی فورسز کے بھاری جانی نقصان پر بھارتی صدر، وزیراعظم اور دیگر شخصیات نے دکھ کا اظہار کیا ہے جب کہ وزیر داخلہ داخلہ امیت شاہ نے آسام کی انتخابی ریلی منسوخ کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button