ڈپریشن سےبچنےکا آسان ترین طریقہ کیا ہے؟
ماہرین صحت کاکہناہےکہ چہل قدمی کرکےآپ خودکوڈپریشن سےمحفوظ رکھ سکتےہیں۔
ماہرین کے مطابق ڈپریشن ایک پیچیدہ ذہنی مرض ہےجس کےشکارافراداکثر اداس رہتے ہیں جبکہ ہر وقت بےبسی کا احساس بھی ہو سکتا ہے۔مگر ڈپریشن محض ‘دماغ’ تک محدود رہنےوالا مرض نہیں بلکہ اس کےنتیجے میں جسم بھی متاثر ہوتا ہے۔یہ ایک ایسادماغی مرض ہے جس سےموجودہ عہد میں ہرعمر کے افراد متاثر ہو رہےہیں۔مگراچھی بات یہ ہے کہ ڈپریشن سے بچنا یااس کی شدت میں کمی لانا بھی بہت آسان ہے۔جی ہاں واقعی روزانہ چہل قدمی کرکےآپ خود کو ڈپریشن سے محفوظ رکھ سکتےہیں۔
یہ بات اسپین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ چہل قدمی نہ صرف جسمانی فٹنس کوبہتر بناتی ہے بلکہ اس سے دماغ کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔درحقیقت آپ روزانہ جتنےزیادہ قدم چلیں گے، ڈپریشن کی علامات میں اتنی کمی آئےگی۔تحقیق میں دنیابھر سے تعلق رکھنے والے 96 ہزار سے زائد افراد پر ہونےوالی33 تحقیقی رپورٹس کےڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی۔
ان افراد کی چہل قدمی کی عادات اور دماغی صحت پر اثرات کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا گیا۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ روزانہ بہت کم قدم چل کر بھی آپ ڈپریشن سے متاثر ہونے کا خطرہ کم کرسکتےہیں۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ 5ہزار قدم چلنے والے افراد کو ڈپریشن کی علامات کا سامنا کم ہوتا ہے۔ہراضافی ایک ہزاراضافی قدم چل کرآپ ڈپریشن کاخطرہ 9 فیصد تک کم کر سکتے ہیں۔
اگر آپ روزانہ7ہزار قدم چلتےہیں توڈپریشن سےمتاثر ہونےکاخطرہ31 فیصد جبکہ ساڑھے7ہزارقدم چل کر43 فیصد تک کم کرسکتےہیں۔