ڈیڑھ سال کی تاخیر کے بعد ’کانز‘ فلمی میلے کا انعقاد

دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے کا اعزاز رکھنے والا ’کانز فیسٹیول‘ تقریبا ڈیڑھ سال کی تاخیر کے بعد فرانس میں شروع ہوگیا۔

’کانز‘ کا 74 واں میلہ گزشتہ برس مئی میں سجنا تھا مگر کورونا کی وبا کے باعث اسے ملتوی کردیا گیا تھا۔

فلم فیسٹیول کی انتظامیہ نے میلے کو ملتوی کرتےہوئے اسے دوبارہ منعقد کرنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا تھا، تاہم امید تھی کہ اسے جولائی 2020 تک منعقد کیا جائے گا۔
اداکاراؤں کو فیس ماسک کے بغیر دیکھا گیا—فوٹو: رائٹرز
جولائی 2020 میں فرانس میں کورونا کی وبا میں شدت کے باعث میلے کو مزید مدت کے لیے منسوخ کیا گیا تھا اور یوں میلے کو ملتوی اور منسوخ کرتے کرتے ڈیڑھ سال کا عرصہ بیت گیا۔
ڈیڑھ سال گزر جانے کے بعد اب ’کانز‘ کے 74 ویں میلے کا آغاز گزشتہ ہفتے 6 جولائی کو فرانس میں ہوگیا۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ’کانز‘ فیسٹیول کے پہلے ہی دن ریڈ کارپٹ سجایا گیا،جہاں شوبز شخصیات کو طویل عرصے بعد دیکھا گیا۔

بیلا حدید بھی ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئیں—فوٹو: رائٹرز
اگرچہ تاحال فرانس میں بھی کورونا کے نئے کیسز آ رہے ہیں،تاہم اس کے باوجود میلے کو سجایا گیا جب کہ اس کی تمام تقریبات بھی روایتی طریقے سے جاری ہیں۔

’کانز‘ فیسٹیول رواں ماہ 17 جولائی تک جاری رہے گا اور عام طور پر بھی مذکورہ میلہ 11 سے 15 تک جاری رہت

Back to top button