کتوں کی لڑائی کے تنازع پر فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق

موسی زئی میں دو فریقین کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پشاور کے علاقے موسی زئی میں دو فریقین کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کتوں کی لڑائی کے تنازعہ پر پیش آیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز تھانہ انقلاب کی حدود موسی زئی میں ابرار اور فواد کی کتوں کی لڑائی پر تکرار ہوئی تھی جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دونوں فریقین سے متعلقہ افراد کو گرفتار کیا تھا، آج دوبارہ دونوں فریقین اور دیگر افراد کا آمنا سامنا ہوا تو دونوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے ابرار اور فواد دونوں جاں بحق جبکہ اویس اور عالمگیر زخمی ہوئے، فواد پولیس اہلکار تھا جو کہ ایلیٹ فورس میں تعیات تھا۔
مقامی پولیس نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پہنچ کر اہم شواہد اکٹھے کر لئے ہیں جب کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جب کہ واقعے میں ملوث دیگرافراد کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Back to top button