مسئلہ کشمیر حل ہونے تک ایشیا میں امن ممکن نہیں

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کاکہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، کشمیر کا دیرینہ تنازع حل ہونے تک جنوبی ایشیا میں امن نہیں آسکتا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی۔آرمی چیف نے یو این سیکرٹری جنرل سے گفتگو میں خاص طور پر کشمیر اور غزہ کے جاری مسائل پر روشنی ڈالی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل عاصم نے جموں و کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کی یکطرفہ اور غیر قانونی بھارتی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یکطرفہ اور غیر قانونی بھارتی کوشش سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے دانستہ نشانہ بنائے جانے والے فلسطینیوں کی حالت زارپرگہری تشویش کا اظہار کیا۔
اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل نے آرمی چیف کی یو این ہیڈکوارٹر آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عالمی امن و استحکام کیلئے پاک فوج اور قانون نافذکرنے والے اداروں کے دستوں کے تعاون کو سراہا۔

Back to top button