عامر خان نے تیسری شادی کے لیے 30 برس چھوٹی دلہن ڈھونڈ لی


دو ناکام شادیوں اور طلاقوں کے بعد اب بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے خود سے 30 برس چھوٹی لڑکی کے ساتھ تیسری شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو ایک فلم میں ان کی بیٹی کا رول بھی ادا کر چکی ہیں۔ یاد رہے کہ اگست 2021 میں بالی ووڈ اداکار عامر خان نے اپنی دوسری اہلیہ کرن راؤ کے ساتھ علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ اس خبر نے انکے مداحوں کو حیران کر دیا تھا چونکہ انہوں نے 2005 میں کرن راؤ سے محبت کی شادی کی تھی اور اپنی پہلی بیوی کو طلاق دے دی تھی۔
اپنی علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے دونوں میاں بیوی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ چونکہ ان کے بچے بھی ہیں لہٰذا وہ طلاق کے بعد بھی دوستوں کی طرح زندگی گزاریں گے۔ عامر خان اور کرن راؤ نے اپنی طلاق کی وجہ بیان نہیں کی تھی۔
دونوں کا ایک بیٹا ”آزاد راوء“ بھی ہے ۔ یاد رہے کہ عامر کی پہلی بیوی کا نام رینا دتا ہے جس سے ان کے دو بچے ایرا اور جنید ہیں۔
تاہم اب بالی ووڈ میں یہ افواہیں گرم ہیں کہ عامر خان تیسری شادی کے بندھن میں بدھنے جا رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان تیسری شادی کا اعلان اپنی فلم ”لال سنگھ چڈھا“ کی ریلیز کے فوراً بعد کریں گے کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ باکس آفس پر فلم کے چلنے کی راہ میں کوئی رکاوٹ یا مسئلہ آئے۔ میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ عامر خان اپنی ماضی کی ساتھی اداکاراوں میں سے کسی ایک سے شادی کررہے ہیں۔ اس سے قبل جب عامر خان اور کرن راو کی طلاق کی خبریں منظر عام پر آئی تھیں تو سوشل میڈیا صارفین نے دونوں کی طلاق کی وجہ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کو قرار دیا تھا۔ یاد رہے کہ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے عامر خان کے ساتھ فلم ”دنگل“ میں انکی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا۔ بعد ازاں دونوں فلم ”ٹھگ آف ہندوستان“ میں بھی ایک ساتھ نظر آئے تھے۔ حالانکہ دونوں کی عمر میں تیس برس کا فرق ہے لیکن کچھ عرصے سے دونوں ایک دوسرے کے بہت قریب سمجھے جاتے ہیں۔ لہذا سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کررہی ہیں کہ شاید عامر خان فاطمہ ثنا شیخ سے تیسری شادی کرنے والے ہیں۔مداحوں کی جانب سے ان دونوں کا نام آپس میں جوڑنا عام بات ہے۔ لیکن ہمیشہ کی طرح عامر خان خود اپنی شادی اور جس سے وہ شادی کررہے ہیں اس کے بارے میں اعلان کریں گے جس طرح انہوں نے اپنی طلاق کا اعلان کیا تھا۔

Back to top button