کینسر کےمریض اب طویل عرصہ زندہ رہ سکیں گے

ماہرین نےکہاہے کہ کہ پھیپھڑوں کے کینسر میں متبلا اب زیادہ لوگ طویل عرصے تک زندہ رہ رہے ہیں۔
امریکا میں سب سے مہلک کینسر پھیپڑوں کا کینسر ہے اہم ایک نئی رپورٹ جو ریاست بہ ریاست کینسز کیسز کا جائزہ لیتی ہے، ظاہر کرتی ہےکہ پھیپھڑوں کے کینسرمیں متبلا اب زیادہ لوگ طویل عرصےتک زندہ رہ رہےہیں۔
امریکی لنگز ایسوسی ایشن (اے ایل اے) کےصدراور سی ای او ہیرالڈ وِمر نے کہا کہ ابھی مزید کام کرنا باقی ہے، لیکن میں پھیپھڑوں کےکینسر کی دیکھ بھال کے مستقبل کےبارےمیں ناقابل یقین حد تک پرامید ہوں کیونکہ جو دستاویزات میں بات سامنے آئی ہےکہ پھیپڑوں کے کینسرمیں بقا کی شرح میں بہتری آئی ہے اور اور اس میں مزید کام کرنےکےمواقع ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پچھلے پانچ سالوں میں پھیپھڑوں کےکینسرسےبچنے کی شرح میں 26 فیصد بہتری آئی ہے۔
لیکن رپورٹ نوٹ کرتی ہے کینسرکی جانچ تک رسائی، جسے مالیکیولر،جینومک یا جینیاتی ٹیسٹنگ بھی کہا جاتا ہے،اب بھی ناہموارہے۔
مزید برآں صرف15ریاستوں کو کینسر کےلیےجامع انشورنس کوریج درکار ہے جب کہ مزید پانچ کو اس میں شامل کرنےکےلیے کچھ بیمہ کےمنصوبوں کی ضرورت ہے۔
