وزیراعظم ، آرمی چیف کا این سی او سی سینٹر کا دورہ

وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کرونا کی روک تھام کے حوالے سے این سی او سی سینٹر کا دورہ کیا اور اس دوران وائرس کی روک تھام کے لیے اقدامات ، ویکسین لگوانے کی حکمت عملی پر مکمل بریفنگ حاصل کی ۔

اس موقع پر عمران خان نے کرونا کی وبا کے دوران این سی او سی اور تمام صوبوں کی جانب سے مربوط ردعمل اور لوگوں کی حفاظت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کو سراہا۔

وزیراعظم نے تمام سٹیک ہولڈرز کو کرونا ویکسین لگانے کی مہم اور درکار این پی آئیز پر عمل تیز کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

بعد ازاں وزیر اعظم نے بطور نیشنل کوارڈینیٹر این سی او سی خدمات پر لیفٹننٹ جنرل حمود الزمان خان کو یادگار پیش کی۔

Back to top button