آئرلینڈ سے شکست کے بعد چیئرمین پی سی بی ڈبلن پہنچ گئے

آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی20 میچ میں قومی ٹیم کی شکست اور مایوس کن کارکردگی کے بعد چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی فوری ڈبلن آئرلینڈ پہنچ گئے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کپتان بابر اعظم اور کوچ اظہر محمود سے ساتھ ملاقات کی جس میں آئرلینڈ کے خلاف شکست کے ساتھ ساتھ ٹیم کی کارکردگی پر گفتگو ہوئی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اپنے دو روزہ دورے کے دوران آئرلینڈ کے کرکٹ بورڈ سے بھی ملاقات کریں گے جس میں مینز، ویمن اور جونیئر ٹیموں کے درمیان میچز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاجائے گا۔

دوسری جانب فاسٹ باؤلر محمد عامر بھی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے ساتھ آئرلینڈ پہنچے ہیں اور انہوں نے اسکواڈ کو جوائن بھی کرلیا۔

Back to top button