آئندہ بجٹ میں 1500 ارب کے نئے ٹیکسز لگنے کا امکان

ایف بی آر کی جانب سے مالی سال 2024 – 25 کےلیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 12 ہزار 9 سو ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز، جسے حاصل کرنے کےلیے اگلے بجٹ میں 1500 ارب روپے کے نئے ٹیکس تجویز کیے گئے ہیں۔
وزیر اعظم کو دی جانے والی بریفنگ میں ایف بی آر نے آئندہ مالی سال 15 سو ارب روپے سے زائد کے نئے ٹیکسز لگانے کی تجویز دی ہے، وزیر اعظم نے تجاویز کو حتمی شکل دینے کی ہدایت بھی کردی۔ امپورٹڈ اشیاء پر ٹیکس ڈیوٹیز بڑھانے، فوڈ آئٹم پر سیلز ٹیکس چھوٹ ختم، ود ہولڈنگ ٹیکس، سیلز ٹیکس چھوٹ ختم، کسٹم ڈیوٹیز کی شرح بڑھانے کی تجاویز بھی بریفنگ میں شامل تھیں۔
