آئندہ تین روز جنوبی و وسطی پنجاب میں شدید دھند کا امکان

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے پنجاب میں شدید دھند کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ تین روز کے دوران جنوبی اور وسطی پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔
اتھارٹی نے بتایا کہ لاہور، جھنگ، ملتان، خانیوال، میاں چنوں اور ساہیوال میں شدید دھند متوقع ہے، جبکہ اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولپور، بہاولنگر، لودھراں اور وہاڑی کے علاقوں میں بھی دھند کی شدت زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ بالائی سندھ کے علاقوں، بالخصوص سکھر اور اس کے گردونواح میں دھند چھا سکتی ہے، جبکہ اسلام آباد میں بھی رات اور علی الصبح کے اوقات میں دھند کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔
