آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ کے بعدپی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو مستعفی

تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے بعد استعفیٰ دے دیا۔

آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے بعد خطاب کرتے ہوئے سیف اللہ ابڑونے کہاکہ میں نے صرف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی وجہ سے ووٹ دیا۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر کی جانب سے تحریک پیش کرنے کے دوران پی ٹی آئی ارکان نے چیئرمین سینیٹ کے ڈائس کے سامنے احتجاج کیا۔پی ٹی آئی کے سیف اللہ ابڑو نشست پر بیٹھے رہے اور احتجاج میں شریک نہیں ہوئے۔

ستائیسویں آئینی ترمیمی پیش کرنے کی تحریک پر ایوان میں ووٹنگ ہوئی تو سیف اللہ ابڑو آئینی ترمیم پیش کرنے کی تحریک کے حق میں کھڑے ہوئے۔

جے یو آئی کے احمد خان بھی تحریک کے حق میں کھڑے ہو ئے۔ 64 ارکان سینیٹ نے ستائسیویں آئینی ترمیم کی شق 2 کے حق میں ووٹ دیا۔ سیف اللہ ابڑو اور احمد خان نے ترمیم کے حق میں ووٹ دیا۔

 

 

 

Back to top button