7 حکومتی ارکان آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہیں دیں گے: بیرسٹر گوہر کا دعویٰ

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ آئینی ترمیم کےلیے حکومتی بینچز سے 7 اراکین ترمیم کے حق میں ووٹ نہیں دیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ حکومت کے ووٹ صرف ان کی کتابوں میں پورےہیں، حکومت نے نہ اپنے اراکین سے پوچھا نہ ڈر کے مارےجواب دیا ہے، میرے پاس باوثوق اور قابل اعتماد سورس سے خبر آئی ہے کہ 7 ارکان ووٹ نہیں دیں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہاکہ وہ اراکین کہتے ہیں وہ ووٹ نہیں دیں گے،ہم اس بات پر یقین نہیں رکھتےکہ ووٹ اس انداز سے دیے جائیں، حکومتی اراکین نے کہا کہ ہم نااہل ہو بھی جائیں لیکن ووٹ نہیں دیں گے، شاید بلاول کو بھی علم ہوکہ ان کے اپنے اراکین ووٹ نہیں دے رہے۔

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف پی ٹی آئی کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

دوسری جانب مجوزہ آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کےلیے پارلیمانی خصوصی کمیٹی کےاجلاس میں شرکت کے آنےوالے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہاکہ ابھی بات کرنا قبل از وقت ہے، مولانا فضل الرحمٰن آئیں گےتو بات ہوگی، اس وقت پی ٹی آئی والوں پر چھاپے مارے جارہے ہیں اور دوسری جانب ہمارے لوگوں کو نقد رقم کی آفر ہورہی ہیں۔

رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار کا کہنا تھاکہ پارلیمان کو بہتر بنانے کا ایجنڈا ہے، ایم کیو ایم نے عدالتی اصلاحات میں تعاون کا فیصلہ کیاہے، ایم کیو ایم اس مسودے کےحق میں ہے،یہ پاکستان کو بچانے کےلیے اور یہ ڈائیلاگ ملک کےحق میں ہے۔

Back to top button