آئینی ترمیم کی منظوری کےلیے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس کل طلب

صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے علیحدہ علیحدہ اجلاس طلب کرلیے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس 17 اکتوبر بروز جمعرات سہ پہر چار بجے اور سینیٹ اجلاس 17 اکتوبر بروز جمعرات سہ پہر تین بجے طلب کیا گیاہے۔صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کےاجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت طلب کیا ہے۔

اس اجلاس میں ممکنہ طور پر 26ویں آئینی ترمیم کو منظوری کےلیے پیش کیاجائے گا۔

مجوزہ آئینی ترمیم : نواز شریف اور مولانا فضل الرحمٰن کی ملاقات آج کا امکان

واضح رہےکہ وفاقی حکومت گزشتہ ماہ سے ایک اہم آئینی ترمیم کی منظوری کو یقینی بنانے کےلیے کوششیں کررہی ہے۔

16 ستمبر کو آئین میں 26ویں ترمیم کے حوالے سے اتفاق رائے نہ ہونے اور حکومت کو درکار دو تہائی اکثریت حاصل نہ ہونے پر قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے آئینی ترامیم پر خصوصی پارلیمانی کمیٹی کےاجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیاہے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام نے بھی مجوزہ آئینی ترامیم کے مسودے پر اتفاق کرلیاہے۔

Back to top button