مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف پی ٹی آئی کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف پی ٹی آئی نے جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے 26 ویں آئینی ترمیم کو تحریک انصاف کےخلاف قرار دیا۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ جب زور زبردستی اور قیدوبند سے کام نہ بنا تو آئینی ترمیم لائی جارہی ہے،یہ ایک چکر ہے جو گھومے گا،اگر ہمیں نشانہ بنائیں گےتو باری آپ کی بھی آئے گی۔

سپریم کورٹ :  26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست خارج

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے پارلیمان کےدونوں ایوانوں میں ترمیم کا راستہ روکنے کےلیے ہر ممکن کوشش پر اتفاق کیا ہے۔

پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کے اعلامیے میں عمران خان کے بنیادی حقوق اور ان تک اہل خانہ، وکلا اور قائدین کو رسائی دینے کا مطالبہ کیا گیاہے جب کہ تمام گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا گیاہے۔

Back to top button