خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے آئینی مسودہ متفقہ طور پر منظور کرلیا

پارلیمان کی خصوصی کمیٹی نے آئینی مسودہ متفقہ طورپر منظور کرلیا۔

رہنما پیپلز پارٹی سید خورشید شاہ کی زیر صدارت پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مسودے پر غور کیاگیا۔

بعد ازاں گفتگو کرتےہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ مسودے کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق مجھے علم نہیں،سمندر پار پاکستانیوں کو الیکشن لڑنےکی تجویز پر بھی اتفاق کرلیا گیا۔

رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ کا کہنا تھاکہ خصوصی کمیٹی سے منظور شدہ مسودہ کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔

آئینی ترامیم : پی ٹی آئی وفد کی موجودگی میں بلاول بھٹو بھی مولانا کی رہائش گاہ پہنچ گئے

خورشید شاہ سے صحافی نے سوال کیاکہ کیا خیبرپختونخوا کا نام پختونخوا کرنے کی شق بھی شامل کی ہے؟ اس پر انہوں نے کہاکہ دیگر تمام ترامیم اگلی قسط میں آئیں گی۔

خورشید شاہ کاکہنا تھا کہ بیرون ملک رہنے والوں کو الیکشن لڑنےکی اجازت دی جارہی ہے اور بیرون ملک پاکستانیوں کو تین ماہ میں اپنی دوسرے ملک کی شہریت چھوڑنا ہوگی۔

Back to top button