آئین کی خلاف ورزی کرنیوالوں  سے مذاکرات نہیں ہوں گے

وزیراطلاعات عطا تارڑ کاکہنا ہے کہ آئین کی خلاف ورزی کرنیوالوں  سے مذاکرات نہیں ہوں گے

وزیراطلاعات عطا تارڑ کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  محاذ آرائی کی سیاست کرنے والے سیاسی بیان بازی کے ذریعے ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جو ماحول انہوں نے پیدا کیا ہے اس میں ان سے کیا بات کی جا سکتی ہے؟وفاق اور اکائیوں کو مل کر چلنا ہے، منفی پروپیگنڈے کے باوجود پاکستان میں سرمایہ کاری ہو کر رہے گی، ملک کو تباہی و بربادی کی طرف لے کر جانے والے عناصر کی عزائم کامیاب نہیں ہوں گے، آئین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیلئے کوئی جگہ نہیں۔

عطا تارڑ کاکہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاری پر بھرپور کام ہو رہا ہے، ایک سیاسی جماعت ملک کے روشن مستقبل کی راہ میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے، ایس آئی ایف سی سنجیدہ فورم ہے، محاذ آرائی کی سیاست کرنے کی کوشش کرنے والے سیاسی بیان بازی کے ذریعے ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ وفاق تمام صوبوں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے، سیاسی شعبدہ باز محاذ آرائی میں آگے نکل چکے ہیں،  جو ماحول انہوں نے پیدا کیا ہے اس میں ان سے کیا بات کی جا سکتی ہے؟

Back to top button