آئی ایم ایف معاہدے کے بعض نکات پر تحفظات ہیں: مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم

خیبرپختونخوا حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ طے پانےوالے معاہدے کے چند نکات پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے ہے کہ آئی ایم ایف پیکج کی منظوری خوش آئند ہے، قومی مالیاتی معاہدے کےبعض نکات پر تحفظات ہیں۔انہوں نے اپنے بیان میں کہاہے کہ آئی ایم ایف کےجن نکات پر تحفظات ہیں انہیں وفاقی حکومت کو بھیجا جائےگا۔

مزمل اسلم کاکہنا تھاکہ وفاق کی جانب سے موصول ہونےوالی وضاحت وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو پیش کی جائےگی۔انہوں نےکہا کہ گزشتہ روز کے کابینہ اجلاس میں قومی مالیاتی معاہدے کا جائزہ لیاگیا،صوبائی کابینہ نے آئی ایم ایف پیکج کی منظوری کو خوش آئند قراردیا ہے۔

یاد رہےکہ آئی ایم ایف نے پاکستان کےلیے اپنےنئے قرض پروگرام کےتحت سخت شرائط پیش کی ہیں جن میں این ایف سی ایوارڈ کےفارمولے کا دوبارہ جائزہ لینابھی شامل ہے،جس سےصوبوں کو وسائل کی تقسیم پر اثر پڑسکتا ہے۔

جب کہ آئی ایم ایف صوبائی حکومت کےاخراجات کی نگرانی بھی کرےگا۔

آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق مالی نظم و ضبط کو مزید سخت کرنےکی کوشش میں حکومت اناج کی امدادی قیمتوں کا تعین کرنےسے گریز کرےگی جس سےکسانوں اور زرعی پیداوار پر اثر پڑنےکا امکان ہے۔

مزید برآں توانائی کےشعبے کو جی ڈی پی کےایک فیصد سےزیادہ سبسڈی فراہم نہیں کی جائےگی تاکہ مالیاتی عدم توازن کو ختم کیا جا سکے، اس سے آنےوالے دنوں میں بجلی کےنرخوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

پی ٹی آئی نے راولپنڈی میں جلسے کےلیے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست واپس لےلی

Back to top button