مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوج کی بربریت جاری، مزید 2نوجوان شہید

بھارت کے زیر تسلط جنت نظیر وادی کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت جاری ہے اور اس نے تازہ کارروائی میں مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس سے جاری بیان کے مطابق ضلع شوپیاں میں سرچ آپریشن کے بہانے قابض بھارتی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران دو کشمیری نوجوانوں کو گولیاں مارکر شہید کردیا۔
جویریہ عباسی اوراعجاز اسلم نے خلیل قمر کو کیوں دھویا؟
بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران پورے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا گیا تھا جب کہ انٹرنیٹ کی سروس بھی معطل رہی۔ جارحیت پسند بھارتی فوج نے خواتین اور بچوں تک کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
جارحیت پسندبھارتی فوج نے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے نوجوانوں کی لاشوں کو لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا۔ والدین اپنے پیاروں کی لاشیں وصول کرنے کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے آخر ہفتے میں حریت رہنما یاسین ملک کو جھوٹے مقدمے میں عمر قید کی سزا کے اعلان کے بعد سے خوف زدہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں 30 کے قریب نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔