آبنائے ہرمز سے گزرنے والا پہلا پاکستانی جہازملکی حدود میں داخل

آبنائے ہرمز سے گزر کر آنے والا پہلا پاکستانی بحری جہاز ایم ٹی کراچی خلیج عمان سے بحیرہ عرب میں داخل ہوگیا۔

حکام کے مطابق یہ بحری جہاز 18 مارچ کو کراچی پورٹ  پر لنگر انداز ہوگا۔ ایم ٹی کراچی میں تقریباً 8 کروڑ لیٹر خام تیل موجود ہے اور اسے آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایرانی حکام کی جانب سے خصوصی اجازت دی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق جہاز نے آبنائے ہرمز میں ایرانی سمندری حدود استعمال کیں جبکہ پاکستان نیوی نے اسے مکمل سمندری تحفظ فراہم کیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایم ٹی کراچی میں موجود خام تیل کی ادائیگی چینی کرنسی میں کی گئی ہے۔

Back to top button