آرمی چیف کا دورہ جرمنی،مسلح افواج نے گارڈ آف آنر پیش کیا

چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کا جرمنی کاسرکاری دورہ،مسلح افواج کے دستوں نے گارڈ آف پیش کیا۔
آرمی چیف نے جرمن فوج کے کمبیٹ ٹریننگ سینٹر کا بھی دورہ کیا۔جرمن آرمی کمبی ٹریننگ سینٹر کے موقع پر جرمن ہم منصب بھی چیف اف ارمی سٹاف جنرل عاصم منیر کے ساتھ تھے۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا جرمنی کا سرکاری دورہ، چیف آف ڈیفنس جنرل کارسٹن بریور، جرمن ہم منصب، چانسلر کے مشیر سلامتی، وزیر مملک خارجہ امور، سیکرٹری دفاع، سے ملاقاتیں، آرمی کامبیٹ ٹریننگ سینٹر گارڈلیگن کا دورہ، تربیت کے بارے میں بریفنگ،،ملاقاتوں میں دو طرفہ دفاعی و فوجی تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر جرمنی کے سرکاری دورے پر ہیں، جہاں وزارت دفاع میں چیف آف ڈیفنس جنرل کارسٹن بریور نے ان کا استقبال کیا، اور انہیں جرمن مسلح افواج کے دستے نے آنر گارڈ پیش کیا، آرمی چیف نے جرمن آرمی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل الفونس ماس سے بھی ملاقات کی اور جرمن آرمی چیف کے ہمراہ آرمی کامبیٹ ٹریننگ سینٹر گارڈلیگن کا دورہ کیا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو سنٹر کے مختلف پہلوؤں اور جرمن فوج اور دیگر افواج کے دستوں کو دی جانے والی تربیت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف نے جنگی تربیت کے مظاہرے کا بھی مشاہدہ کیا اور مختلف تربیتی تنصیبات کا دورہ کیا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جرمن چانسلر کے خارجہ پالیسی اور سلامتی کے مشیر جینز پلونٹر سے بھی ملاقات کی، جرمن وزیر مملکت برائے امور خارجہ اور سیکرٹری دفاع نیل ہلمر اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں، جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جرمن قیادت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خطے میں امن واستحکام کے لئے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جرمن آرمڈ فورسز کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کا بھی دورہ کیا جبکہ وہ ہیمبرگ کا بھی دورہ کریں گے، جہاں وہ مختلف ممالک سے کورس میں شرکت کرنے والے طلباء سے خطاب کریں گے جس کے دوران وہ پاکستان کے علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کے تناظر اور اقوام متحدہ کے مشنز میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار پر روشنی ڈالیں گے۔
