آرمی چیف کی سعودی معاون وزیردفاع کی ملاقات،دفاعی تعاون پراتفاق

چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی معاون وزیر دفاع میجر جنرل طلال بن عبد اللہ العتیبی کی ملاقات،دفاعی تعاون پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور سعودی معاون وزیر دفاع کی ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون پرگفتگو کی گئی۔ آرمی چیف اور سعودی معاون وزیر دفاع نے فوجی تربیت کے میدان میں تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت کی۔
چیف آف آرمی سٹاف نے پاک فوج کی جانب سے سعودی بری فوج کی استداد کار میں اضافے کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
