کل ہی شہبازشریف ،حمزہ شہباز کی ضمانت منسوخی کی دخواست دینگے

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کل انہیں وزارت قانون کا قلمدان مل رہا ہے او ر وہ کل ہی شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی ضمانتیں منسوخی کرانے کیلئے درخواست دائر کردیں گے۔
وزیر اعظم کی زیرصدارت اجلاس کے بعد وزیر توانائی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھاشہباز شریف گھر بیٹھے ہی وزیراعظم بن گئے۔ ان کے خواب کرچی کرچی ہونے جارہے ہیں،ملک کی بھاگ دوڑ عمران خان کے ہاتھ میں ہی رہے گی۔عدم اعتماد میں 48 گھنٹے باقی ہیں۔ ایک ایک لمحہ اہم ہے۔ شیروانیاں تیار کرانے والوں کو مایوسی ہوگی اور ان کی شیروانیاں ٹنگی رہے گی،اپوزیشن والے بین الاقوامی سازش کا حصہ ہے اس لیے وہ کل میٹنگ میں نہیں آئے۔
فواد چوہدری نے کہا وزیراعظم کی زندگی اہم ہے اور ان کی حفاظت کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔
وزیر توانائی حماداظہر نے کہابین الاقوامی سازش کے تحت ملک میں کٹھ پتلی حکومت بنانے کی کوشش ہورہی ہے۔ قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ کٹھ پتلی حکومت بنانے نہیں دی جائے گی۔