آزاد کشمیر میں بغیر امتحان اسکولوں کے تمام طلبہ کی اگلی جماعتوں میں ترقی
کورونا وائرس کی روک تھام کےلیے تعلیمی اداروں کی بندش کے باعث آزاد کشمیر میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک تمام طلبہ کو اگلی جماعتوں میں ترقی دے دی گئی۔
محکمہ سیکرٹریٹ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری تعلیم آزاد کشمیر نے طلبا کی ترقی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں کی بندش کے باعث سالانہ امتحانات کےلیے ناسازگار حالات کی بنا پر طلبہ کو کامیاب قرار دے دیا گیا۔ محکمہ تعلیم نے ہدایت کی کہ کلاسز باقاعدہ شروع ہونے تک طلبہ و طالبات اگلی جماعتوں کی کتب خرید کر اپنے طور پر تعلیمی سرگرمیاں شروع کریں۔