آزاد کشمیر کےلیے 23 ارب روپے کی منظوری

وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کےلیے فوری 23 ارب روپے کی فراہمی کی منظوری دے دی۔

آزاد کشمیر میں ہونے والے حالیہ مظاہرے رنگ لے آئے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آزاد کشمیر کی صورت حال پر اعلیٰ سطحی اجلاس میں آزاد کشمیر کے مسائل کے حل کےلیے 23 ارب روپے کی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی زیر صدارت آزاد کشمیر کی صورت حال پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں آزاد کشمیر حکومت، وزارت داخلہ کے نمائندے، وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام، وزیر توانائی، وزیر فوڈ سیکیورٹی اور دیگر اہم حکام شریک ہوئے۔

وزیراعظم کی منظوری پر کشمیری قیادت اور دیگر شرکا نے شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ مہنگائی اور بجلی کے بلوں کے خلاف آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر احتجاج جاری ہے اور مختلف شہروں سے قافلے لانگ مارچ کررہے ہیں۔

Back to top button