آزاد ی صحافت کا عالمی دن ، پاکستان کی 12 درجے تنزلی

رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز(صحافیوں کی عالمی تنظیم) کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں برس صحافیوں کے تحفظ کے حوالے سے ملکوں کی فہرست میں پاکستان 12 درجے تنزلی کے ساتھ 157 نمبر پر آگیا ہے، گزشتہ برس پاکستان 145 ویں نمبر پر تھا۔
عالمی سطح پراقوام متحدہ کی جانب سے 3 مئی کو ہر سال آزادی صحافت کا دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد صحافت کے بنیادی اصولوں کی موجودہ صورتحال پر اعتماد کا اظہار کرنا اور دنیا میں صحافت کی موجودہ صورتحال کی شکل کو پیش کرنا ہے۔
اس کے علاوہ اس دن کو منانے کا مقصد صحافتی فرائض کے دوران قتل، زخمی یا متاثر ہونے والے صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور انہیں خراج عقیدت و تحسین پیش کرنا ہے۔

Back to top button