آسمان صحافت کا درخشاں ستارہ میر جاوید الرحمن ڈوب گیا

جنگ گروپ کے سربراہ میر جاوید الرحمٰن طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے۔
میر صحافت میر خلیل الرحمن مرحوم کے بڑے صاحبزادے اور میر شکیل الرحمان کے بڑے بھائی میر جاوید الرحمن 31 مارچ کی صبح اس فانی دنیا سے پردہ کرتے ہوئے اپنے رب کے حضور پیش ہو گئے۔ صحافت میں ان کا نام اور مقام رہتی دنیا تک زندہ و جاوید رہے گا۔ میر جاوید انتہائی غریب پرور ، ورکر دوست ، ملنسار ، حس مزاح رکھنے والے،خوش گفتار انسان اور صبر و استقامت کا پیکر تھے۔ بلاشبہ انکی رحلت دنیائے صحافت کا نقصان تو ہے ہی لیکن یہ میر خاندان کا بھی بہت بڑا نقصان ہے جس کا ازالہ ممکن نہیں۔ زیادہ افسوس کی بات یہ ہے کہ میرجاویدالرحمٰن آخری وقت میں اپنے چھوٹے بھائی میر شکیل الرحمان سے ملاقات کی حسرت دل میں لئے رخصت ہوئے جو کہ پچھلے دو ہفتوں سے جھوٹے الزامات پر احتساب بیورو کی تحویل میں ہیں۔ تاہم نیب چیئرمین بار بار ملاقات کی اجازت مانگنے کے باوجود فرعونیت دکھاتے رہے اور انکاری رہے اور یوں میر جاوید اگلے جہان جانے سے پہلے اپنے چھوٹے بھائی کو گلے بھی نہ لگا پائے۔
سینئر صحافی حامد میر نے ٹوئٹ میں میر جاوید الرحمٰن کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پھپھڑوں کے کینسر میں مبتلا اور طویل عرصے سے زیر علاج تھے۔
Very sad news publisher of Jang Group Mir Javed Rehman left this world due to cancer in Karachi this afternoon his brother Mir Shakeel ur Rehman was not able to see him due to his arrest by NAB,courts never allowed him to see his brother may Allah rest the soul of MJR in peace pic.twitter.com/1D6DyiyqDA
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) March 31, 2020
مرحوم جنگ گروپ کے بانی میر خلیل الرحمٰن کے بڑے بیٹے اور میر شکیل الرحمن کے بھائی تھے جو میڈیا گروپ کے ایڈیٹر انچیف ہیں۔
یاد رہے کہ 29 مارچ کے روزمیر خلیل الرحمان کے بڑے صاحبزادے میر جاوید الرحمان کو طبیعت خراب ہونے پر نجی اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا اور ڈاکٹرز نے ان کے پھیپھڑوں میں کینسر کا مرض تشخیص کیا تھا۔
