آسٹریلوی خاتون کا107روزتک میراتھن کے برابر دوڑنے کاعالمی ریکارڈ

ایک آسٹریلوی خاتون نے 107 روز تک روزانہ 42.16 کلو میٹر دوڑ کر گینیز  بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرا لیا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق 32 سالہ ارچنا مرے-بارٹلیٹ نے کوئنز لینڈ کے علاقے کیپ یورک میں اگست سے اس معمول کا آغاز کیا اور 3 دسمبر کو 107 دن تک لگاتار میراتھن(خواتین کی) کے برابر فاصلہ طے کرنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا۔

رپورٹس کے مطابق اس سےپہلے یہ ریکارڈ برطانوی رنر کیٹ جیڈن کے پاس تھا۔ انہوں نے رواں سال کے ابتداء میں 106 دن تک تواتر کے ساتھ دوڑ کا ریکارڈ بنایا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ارچنا اپنے اس پروجیکٹ کو ’ٹِپ ٹو ٹو 2022’ یعنی سر سے پیر تک کا نام دیتی ہیں۔ انہوں نے آسٹریلیا کے شمالی سِرے کیپ یورک سے بھاگنے کا سلسلہ شروع کیا اور اپنی 150 ویں میراتھن دوڑ ریاست وِکٹوریا کے شہر میلبرن کے علاقے پورٹ میلبرن میں مکمل کرنا چاہتی ہیں جو ملک کا سب سے جنوبی یعنی نچلا حصہ ہے۔

Back to top button