آسٹریلیا کی ریکی ٹیم انتظامات کا جائزہ لینے لاہور پہنچ گئی

آسٹریلوی ٹیم کے آئندہ دورۂ پاکستان کے سلسلے میں کرکٹ آسٹریلیا کی ریکی ٹیم انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے لاہور پہنچ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ ریکی ٹیم اپنے معمول کے معائنے میں قذافی اسٹیڈیم، نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) اور ایل سی سی اے گراؤنڈ کا دورہ کرے گی۔ اس دوران پی سی بی حکام اور سکیورٹی ادارے انہیں بریفنگ بھی دیں گے۔

آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم اگلے ماہ کے اختتام پر پاکستان کا دورہ کرے گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز شیڈول ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تمام میچز لاہور میں کرائے جانے کا امکان ہے۔

Back to top button