آصف رضا میر سے متعلق وہ باتیں جو آپ نہیں جانتے

پروقار شخصیت کے مالک لیجنڈری اداکار آصف رضا میر سے کون واقف نہیں، آصف رضا میر 80 کی دہائی سے پاکستان کی ٹیلیویژن اسکرین پر راج کررہے ہیں اور زندگی کی 60 بہاریں دیکھ چکے ہیں۔

آصف رضا میر کا خاندان تین نسلوں سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہے۔ ان کے والد رضا میر ایک۔ امور فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ہونے کے علاوہ ایک فنکار بھی تھے- جب کہ آصف رضا میر کے بیٹے احد رضا میر بھی اس وقت شوبز انڈسٹری میں شہرت کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔ حال ہی میں احد نے ڈرامہ سیریل عہد وفا میں ایک فوجی کا کردار ادا کر کے بڑی تعداد میں لوگوں کے دل جیتے اور مقبولیت حاصل کی۔
دلچسپ بات یہ ہے اس فوجی کے والد یعنی آصف رضا میر اپنی جوانی میں مشہور ڈرامہ سیریل آنگن ٹیڑھا میں ایک چور کا کردار ادا کرچکے ہیں جو کہ انتہائی پسند کیا گیا تھا- یہ چور انتہائی اچھے گھرانے کا اور دردِ دل رکھنے والا تھا۔ آصف نے اس چور کے کردار میں اپنے فنکارانہ صلاحیتوں سے جان ڈال دی اور دیکھنے والوں کو فوجی کی طرح ایک چور سے بھی محبت کرنے پر مجبور کردیا۔
آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ آصف رضا میر کے والد شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہونے کے باوجود کبھی یہ نہیں چاہتے تھے کہ ان کا بیٹا بھی اس انڈسٹری میں قدم رکھے۔ لیکن آصف اسکے باوجود بہت کم عمری میں ہی شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہوگئے کیونکہ انہیں ہمیشہ ان کی والدہ نے سپورٹ کیا۔

آصف رضا میر نے انڈسٹری میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا لوہا اپنے بل بوتے پر منوایا اور منفرد اداکاری سے لاکھوں دل جیتے۔ انہوں نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کو بےشمار کامیاب ڈرامے دیے جن کی ایک طویل فہرست ہے، تاہم چند انتہائی مقبول ڈراموں میں تنہائیاں، آنگن ٹیڑھا، نشانِ حیدر، تان سین، آسمان چھونے دے، انوکھا بندھن، بادلوں پر بسیرا، تیرے لیے اور روگ شامل ہیں- ایک وقت ایسا بھی آیا جب انہوں نے اداکاری چھوڑ دی اور کئی سال ٹیلیویژن پر نظر نہیں آئے تھے۔ لیکن جب آصف نے دوبارہ اداکاری کا آغاز کیا، تو انہیں چاہنے والوں نے بے پناہ پسند کیا۔
Asif Raza Mir 21آصف نے ارینجڈ میرج کی اور ان کی اہلیہ ثمرہ آصف ایک محبت کرنے اور خیال رکھنے والی خاتون ہیں- آصف رضا میر کے دو بیٹے ہیں احد رضا میر اور عدنان رضا میر ، حال ہی میں معروف اداکارہ سجل علی کی احد سے شافی کے بعد اب اس خاندان کے افراد میں اضافہ ہوگیا۔ دبئی میں ہونے والی اس شادی میں صرف خاندان کے چند قریبی افراد نے شرکت کی- اس وقت سجل علی کا شمار بھی پاکستان تیزی مقبولیت حاصل کرنے والی فنکاراؤں میں کیا جاتا ہے۔ جہاں ایک جانب آصف رضا میر کو اس بات پر فخر ہے کہ ان کے بیٹے احد رضا میر بھی اس انڈسٹری میں اپنا نام پیدا کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں وہی دوسری طرف احد کو بھی اس بات پر فخر ہے کہ وہ آصف کے بیٹے ہیں لیکن وہ اس کے ساتھ ہی اپنی ایک الگ شناخت بنانا چاہتے ہیں۔ آصف رضا میر کے دوسرے بیٹے 20 سالہ عدنان رضا میر مختلف مزاج کے مالک ہیں اور فی الحال وہ اپنے دادا، والد اور بھائی کی طرح شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کے حوالے سے کوئی خاص ارادہ نہیں رکھتے۔

آصف رضا میر کی اہلیہ نے کچھ وقت کےلئے ایک فوڈ چینل کےلیے پردے کے پیچھے بھی کام کیا لیکن بعد میں وہ اس نتیجے پر پہنچی کہ ان کی دلچسپی بالکل مختلف ہے۔ آصف رضا میر اور ثمرہ آصف میر کی شادی کو 28 سال ہوچکے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button