آصف زرداری اور خالد مقبول صدیقی کے درمیان رابطہ

تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے اپوزیشن نے رابطے تیز کر دیے ہیں جس سے کراچی کی سیاست میں ایک بڑا بریک تھرو ہونے کی خبریں آ رہی ہیں. میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور کنوینر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان خالد مقبول صدیقی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا. بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماوں کے درمیان رابطے کے دوران سابق صدر آصف علی زرداری نے حکومت کی اتحادی جماعت کے سربراہ خالد مقبول صدیقی سے پوچھا کہ عدم اعتماد کی تحریک سے متعلق انہوں نے کیا فیصلہ کیا؟ ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری نے خالد مقبول صدیقی کو اپنے اور بلاول کے ساتھ براہِ راست رابطے میں رہنے کی ہدایت بھی ہے. اس حوالے سے رہنما ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے مثبت انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ جی بالکل، رابطہ رہے گا. شریک چیئرمین پیپلز پارٹی نے خالد مقبول صدیقی کو اسلام آباد آنے اور ملاقات کرنے کی دعوت بھی دی. انہوں نے کہا کہ ملاقات میں جو کچھ بھی طے ہوگا اس پر عمل کیا جائے گا. آصف زرداری نے بتایا کہ اس سارے معاملے کی نگرانی میں اور بلاول براہ راست کر رہے ہیں. اس پر خالد مقبول صدیقی نے آصف علی زرداری کو بتایا کہ وہ کل اسلام آباد پہنچ رہے ہیں.

Back to top button