آصف زرداری کو پارک لین ،توشہ خانہ کیس میں صدارتی استثنیٰ مل گیا

آصف رداری کو احتساب عدالت سے  پارک لین اور توشہ خانہ گاڑیوں   کے ریفرنس میں  صدارتی استثنیٰ مل گیا۔

احتساب عدالت نے صدر مملکت آصف علی زرداری کیخلاف کارروائی روک دی۔احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے صدر مملکت آصف زرداری کی نیب کیسز میں صدارتی استثنیٰ کی درخواستوں کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ جب تک آصف علی زرداری صدر مملکت ہیں ان کے خلاف کیسز کی کارروائی آگے نہیں بڑھ سکتی ۔آصف علی زرداری کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 248 (2) کے تحت درخواست دائر کی گئی۔درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا کہ آصف زرداری جب تک صدر مملکت ہیں کیسز کی کرمنل کارروائی جاری نہیں رہ سکتی ۔پراسکیوشن کی جانب سے ان درخواستوں پر کوئی بھی اعتراض نہیں کیا گیا اور نہ ہی مخالفت کی گئی۔

Back to top button