آلودگی پرقابونہ پانے پرماحولیات کے 2افسران کی تبدیلی کاحکم

لاہورہائیکورٹ نے آلودگی پرقابونہ پانے پر  ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم  دیدیا۔

لاہورہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔عدالت نے ماحولیاتی آلودگی پھیلنے والوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر تبدیل کرنے کا حکم دیا۔
جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ  سی بی ڈی سو ایکٹر رقبے پر کیا کرنے جارہے ہیں۔وکیل سی بی ڈی نے کہا  کہ  سی بی ڈی پنجاب حکومت کا پروجیکٹ کرنے جارہا ہے۔ممبرجوڈیشل کمیشن نے کہا کہ  ہاؤسنگ سوسائٹیز زرعی رقبے کو ختم کررہی ہیں ۔ جس سے فوڈ سکیورٹی کے مسائل پیدا ہونگے ۔جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ  اس پر حکومت کو سنجیدگی کے ساتھ سے غور کرنا ہوگا۔

وکیل سی بی ڈی نے کہا کہ  لاہور کے گردونواح میں غیر قانونی  ہاؤسنگ سوسائٹیز کی بھرمار ہے ۔ دو ایکڑ زمین خرید کر بجلی کا کھمبا لگا دیا جاتا ہے اور ہاؤسنگ سوسائٹی بن جاتی ہے۔فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ  شاہد  ہاؤسنگ سوسائٹیز سے متعلق کوئی پالیسی نہیں ہے۔

 جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی ۔

Back to top button