آمنہ شیخ نے محب مرزا کو فارغ کرکے کس سے دوسری شادی کی؟

اداکار اور ڈائریکٹر محب مرزا سے شادی کے 14 برس بعد راہیں جدا کر لینے والی ایک بچی کی ماں معروف اداکارہ و سپر ماڈل آمنہ شیخ نے دوسری شادی کرلی ہے اور زندگی کا نیا سفرشروع کر دیا ہے۔
آمنہ شیخ کے حوالے سے کچھ عرصہ سے افواہیں گرم تھیں کہ وہ دوسری شادی کرنے جا رہی ہیں۔ اداکارہ کی دوسری شادی کے حوالے سے قیاس آرائیاں اس وقت شروع ہوئیں جب اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر 8 اگست کو کچھ مبہم پوسٹیں شیئر کیں۔ آمنہ نے یکے بعد دیگرے غیر واضح پوسٹیں شیئر کی تھیں، انسٹاگرام پر آمنہ شیخ نے ایک تصویر بھی شیئرکی تھی جس میں تین ہاتھوں کے اوپر2 انگوٹھیاں رکھی ہوئی ہیں۔ اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں چھوٹا ہاتھ ان کی بچی کا معلوم ہوتاہے جبکہ انگوٹھیوں میں سے ایک خاتون اور دوسری مرد کی لگتی ہے۔ تاہم آمنہ شیخ نے اس تصویر میں نہ کوئی کیپشن دیا تھا اور نہ ہی اس حوالے سے ان کا کوئی بیان سامنے آیا تھا۔ جس کے بعد انہیں شوبز شخصیات کی جانب سے مبارک باد پیش کی گئی۔ آمنہ شیخ نے اپنی مبہم پوسٹ میں واضح نہیں کیا تھا کہ یہ انگوٹھیاں کس کی ہیں تاہم اس کے باوجود متعدد شوبز شخصیات نے اداکارہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔شوبز شخصیات کی جانب سے آمنہ شیخ کو مبارک باد دیے جانے کے بعد یہ خیال کیا جانے لگاکہ شاید اداکارہ نئی زندگی کی شروعات کرنے جا رہی ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کی دوسری شادی کی چہ مگوئیاں بھی ہونے لگیں۔
تاہم اس کے باوجود آمنہ شیخ نے کوئی وضاحت جاری نہیں کی۔ پھر9 اگست کو انہوں نے ایک مرتبہ پھر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر متعدد مبہم تصاویر اور پوسٹس شیئر کیں، جس کے بعد کئی شوبز شخصیات نے ایک بار پھر انہیں نئی زندگی شروع کرنے پر مبارک باد پیش کی۔ آمنہ شیخ نے ایک مرد کے ساتھ سفید لباس میں خوشگوار موڈ میں کھچوائی گئی اپنی 2 تصاویر بھی شیئر کیں، تاہم انہوں نے ان تصاویر کو کوئی کیپشن نہیں دیا۔ ایک تصویر میں ان کے ساتھ انکی بیٹی کو بھی دیکھا جا سکتا ہے تاہم اسکا چہرہ اداکارہ کی گود میں چھپا ہوا ہے۔ ایک اور تصویر میں آمنہ سفید لباس میں ایک مرد کے ساتھ پھولوں کا گلدستہ تھامے ہوئے مسکراتی دکھائی دے رہی ہیں۔ اداکارہ کی جانب سے ان تصاویر میں بھی کوئی کیپشن نہیں دیا گیا۔ تاہم تصاویر شیئر کرنے کے بعد سے شوبز شخصیات کی طرف سے انہیں مبارک باد پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ علاوہ ازیں اداکارہ کی جانب سے قرآن پاک کی ایک آیت بھی شیئر کی گئی، جس سے ان کے مداحوں کو یہی تائثر ملا ہے کہ اداکارہ نے نئی زندگی کی شروعات کردی ہے۔ آمنہ شیخ نے سورہ البقرہ کی آیت شیئر کی، جس کا ترجمہ ہے کہ بیویاں تمہارا لباس ہیں اور شوہر ان کا لباس ہیں۔
تاہم اب معلوم ہوا ہے کہ آمنہ شیخ کے دوسرے شوہرعمر فاروقی انٹرپرینیوراورایجوکیشنل ٹیکنالوجی کمپنی کوڈڈ مائینڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔ کوڈڈ مائینڈ کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق عمر فاروقی کمپنی کے سی ای او سمیت بانی اور صدر بھی ہیں اور انہوں نے مذکورہ کمپنی 2017 میں بنائی، جو پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں خدمات پیش کرتی ہے۔ کوڈڈ مائینڈ ویب سائیٹ کے مطابق عمر فاروقی کی کمپنی پاکستان، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سعودی عرب، ملائیشیا، کینیڈا اور امریکا میں خدمات پیش کرتی ہے۔ کوڈڈ مائینڈ کمپنی یو اے ای میں ہے اور وہ ٹیکنالوجی کی مدد سے تعلیم میں خدمات پیش کرتی ہے۔ عمر فاروقی کو ان کی خدمات کی وجہ سے معروف اقتصادی امریکی جریدے فوربز نے گزشتہ برس افریقی ایڈیشن کے سرورق کی زینت بنایا تھا۔ تاہم حیران کن بات یہ ہے کہ عمر فاروقی نے اپنی شادی سے متعلق اپنے ٹوئٹر اور فیس بک پر کوئی پوسٹ نہیں کی۔
خیال رہے کہ اکتوبر2019 میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی آمنہ شیخ اور محب مرزا میں شادی کے 14 سال بعد علیحدگی ہو گئی تھی۔ دونوں کی ایک 5 سال کی بیٹی بھی ہے۔ آمنہ شیخ نے پہلی شادی اداکار اور فلم ساز محب مرزا سے 2005 میں کی تھی۔ شادی کے بعد ان دونوں نے متعدد ڈراموں اور شوبز سے جڑے دیگر منصوبوں میں ایک ساتھ کام بھی کیا اور دونوں کی جوڑی کو خوب سراہا جاتا تھا۔ محب مرزا اور آمنہ شیخ کی جوڑی کا شمار طویل عرصے تک ایک ساتھ رہنے والی جوڑیوں میں ہوتا تھا، ان کے ہاں 2015 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔ بیٹی کی پیدائش کے بعد ہی محب مرزا اور آمنہ شیخ میں اختلافات کی خبریں سامنے آئیں اور کئی سال تک ان کے درمیان اختلافات کی چہ مگوئیاں ہوتی رہیں۔ طویل عرصے تک چہ مگوئیاں رہنے کے بعد اکتوبر 2019 میں محب مرزا نے ایک ٹی وی انٹرویو میں آمنہ شیخ سے علیحدگی کی تصدیق کی تھی۔ محب مرزا نے اس بات کی وضاحت نہیں کی تھی کہ ان کے اور آمنہ شیخ کے درمیان کب سے علیحدگی ہوئی ہے اور ان کی طلاق کی وجوہات کیا بنیں۔ تاہم اب خیال کیا جا رہا ہے کہ اداکارہ کی جانب سے دوسری شادی کیے جانے سے واضح ہوتا ہے کہ اکتوبر 2019 سے قبل ہی محب مرزا اور آمنہ شیخ کے درمیان طلاق ہوگئی تھی لیکن اس حوالے سے کچھ بھی تصدیقی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
خیال رہے کہ آمنہ شیخ کو پاکستان کی سپر ماڈل اور زیادہ معاوضہ لینے اور کمائی کرنے والی اداکاراؤں میں شمار کیا جاتا ہے، ساتھ ہی محب مرزا کا شمار بھی معروف اداکاروں و فلم سازوں میں ہوتا ہے۔
