آٹا چینی فرانزک رپورٹ 25 اپریل کو نہیں آئے گی

وزیر ریلوے شیخ رشید کہتے ہیں کہ فرانزک رپورٹ 25 اپریل سے پانچ، دس روز لیٹ ہو سکتی ہے لیکن آئے گی ضرور. آٹا چینی فرانزک رپورٹ پر عملدرآمد حکومت کا امتحان ہے. شیخ رشید نے مزید کہا کہ بڑے ملزمان ضمانت پر ہیں جبکہ عوام معمولی جرائم پر جیلوں میں قید ہیں،تاہم آئی پی پیز، شوگر اسکینڈل اور قرض معاف کرانے والے ضرورانجام کو پہنچیں گے۔وزیر ریلوے شیخ رشید نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری اور دفعہ144 کی خلاف ورزی پر گرفتار افراد کی رہائی کی درخواست کی ہے۔
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر قلیوں اور روزانہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین میں راشن تقسیم کیا۔اس موقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا کنٹرول میں ہے، امریکا اور یورپی ممالک کی طرح لوگ نہیں مررہے، پاکستان پر اللہ خاص کرم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ غریب آدمی کو تو راشن مل رہا ہے لیکن مسئلہ سفید پوش کا ہے جو ہاتھ پھیلانا توہین سمجھتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بین الاقوامی اداروں سے قرض معاف کرنے کی بات کی اور قرض ایک سال کےلیے ملتوی کرائے۔آٹا چینی بحران کی تحقیقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ فرانزک رپورٹ آئے گی، آئی پی پیز، شوگر اسکینڈل اور قرض معاف کرانے والے انجام کو پہنچیں گے۔جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ میر شکیل الرحمان کے حوالے سے عمران خان سے بات کی ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ بڑے منی لانڈرز میں سے ایک بھی جیل میں نہیں، صرف غریب آدمی جیل میں ہے، وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے دفعہ 144 کے تمام ملزم چھڑوائے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی دفعہ 144 کے ملزم چھوڑ دیں۔لاہور ریلوے اسٹیشن پر راشن کی تقسیم کی تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن ایسا ہو جس میں لوگ بھوک سے نہ مریں، غریب آدمی کو راشن مل رہا ہے، اصل مسئلہ سفید پوش کا ہے جس کے پاس روزگار نہیں ہے اور جوہاتھ پھیلانا توہین سمجھتا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ حکومت نے نماز کی اجازت دیدی ہے اللہ بڑا ہے اور اس نے کرم کرنا ہے، اسی نے یہ وبا ختم کرنی ہے اور ہمارے گناہوں کو معاف کرنا ہے، کورونا پاکستان میں کنٹرول ہوگا اور وہ تباہی نہیں مچائے گا جو یورپ میں پھیلی ہے۔
وزیر ریلوے مزید کہا کہ عمران خان کا مشکور ہوں کہ انہوں نے پنجاب میں ڈبل سواری اور دفعہ 144 کے تمام ملزم چھڑوائے، مراد علی شاہ سے درخواست کرتا ہوں کہ دفعہ144 کے تمام افراد کو رہا کیا جائے، آپ نے دفعہ144 کی خلاف ورزی پر 4200 افراد گرفتار کیے ہیں، ماں، بہن، بیٹی کے بیمار ہونے پر کیا کوئی باہر نہ نکلے
وزیر ریلوے شیخ رشید کہتے ہیں کہ فرانزک رپورٹ 25 اپریل سے پانچ، دس روز لیٹ ہو سکتی ہے لیکن آئے گی ضرور، بجلی منافع پر آئی پی پی رپورٹ، شوگر اور قرض معاف کرانیوالے چور انجام کو پہنچیں گے، رپورٹ پر عملدرآمد حکومت کا امتحان ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف میرا دوست ہے، ابھی پیشی سے بچ گیا ہے، روزے گھر میں رکھے اور سکون سے رہے۔ شہباز شریف لیپ ٹاپ کے آگے بیٹھا ہے بلکہ پوری لنگڑی، لولی اپوزیشن لیپ ٹاپس کے آگے بیٹھی ہے۔ چینی چور اپنے منطقی انجام تک ضرور پہنچیں گے.
