آپریشن غضب للحق: خوست میں طالبان رجیم کا ایمونیشن ڈپو تباہ

آپریشن آپریشن غضب للحق جاری ہے، جس کے دوران خوست میں طالبان رجیم ایمونیشن ڈپو تباہ کر دیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان کی جارحیت کے جواب میں بھرپور اور مؤثر کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
کیا پاکستان اور افغانستان میں بڑی جنگ چھڑنے والی ہے؟
ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کے ٹھکانوں کو خوست میں نشانہ بنایا گیا اور ایمونیشن ڈپو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔
افغانستان بار بار پاکستان سے پنگے بازی کیوں کر رہا ہے؟
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج اور افغان طالبان رجیم کو پاک افغان سرحد پر بلا اشتعال جارحیت کے بعد ہر محاذ پر شدید پسپائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
