’’اب ایک ہی واٹس ایپ پر دو اکاؤنٹس چلانا ہوا ممکن‘‘

پیغام رسانی کی دنیا میں سب سے بڑی ایپ ’’واٹس ایپ‘‘ نے حیران کن فیچر متعارف کرواتے ہوئے صارفین کو ایک ہی ایپ پر دو اکائونٹس چلانے کی سہولت دے دی ہے۔ ’’واٹس ایپ‘‘ کی جانب سے فیچر پر اگست 2023 میں آزمائش شروع کی گئی تھی اور خیال ظاہر کیا جا رہا تھا کہ ایک ہی ایپ پر متعدد مختلف نمبروں کے اکاؤنٹس چلانے کی اجازت دی جائے گی تاہم اب کمپنی نے اس فیچر کے تحت صرف دو مختلف نمبروں پر مشتمل اکاؤنٹس ایک ہی ایپلی کیشن میں چلانے کا فیچر پیش کر دیا ہے یعنی اب کوئی بھی صارف اپنے دونوں واٹس ایپ نمبر ایک ہی ایپلی کیشن میں چلا سکے گا اور اس کے لیے اسے دوسرے موبائل یا دوسری واٹس ایپ ایپلی کیشن کی ضرورت نہیں پڑے گی، ایک ہی ایپ پر دو واٹس ایپ اکاؤنٹس چلانے کیلئے صارف کو پہلی بار اپنے مرکزی اکاؤنٹ کی سیٹنگ میں جا کر اکاؤنٹس کو کلک کر کے نیا اکاؤنٹ شامل کرنا ہوگا، نیا فیچر فوری طور پر صرف واٹس ایپ موبائل میں پیش کیا گیا ہے، اسے تاحال واٹس ایپ بزنس میں متعارف نہیں کرایا گیا اور فوری طور پر صارفین ڈیسک ٹاپ بھی ایک ہی ایپلی کیشن میں دونوں اکاؤنٹس نہیں دیکھ سکیں گے، واٹس ایپ کے مطابق دو اکائونٹس کی سہولت صرف عام واٹس ایپ میں دی گئی ہے جس کو اینڈرائیڈ ڈیوائس سے ایکٹو کیا جاتا ہے، جبکہ واٹس ایپ بزنس میں اس سہولت کو متعارف نہیں کروایا گیا ہے، صارفین واٹس ایپ ویب پر بھی صرف ایک ہی اکائونٹ کو ایکٹو کر سکیں گے۔

Back to top button