اثاثہ جات ریفرنس:احد چیمہ کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

احتساب عدالت لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں وزیر اعظم کے مشیر احد چیمہ کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت کے جج ملک علی ذوالقرنین اعوان نے فیصلہ محفوظ کیا، عدالت 8 دسمبر کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنائے گی۔
آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس پر سماعت کے دوران مشیر برائے نگران وزیراعظم احد چیمہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے، نیب کی جانب سے وراث علی جنجوعہ ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے۔
