احد رضا میر اور سجل علی کی شادی کی تقریبات کا آغاز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف جوڑی احد رضا میر اور سجل علی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے اور سوشل میڈیا پر ہر طرف دونوں کی ڈھولکی کی تصویر نے ہلچل مچادی ہے۔
سجل علی اور اداکار احد رضا میر کی جوڑی کو ڈرامہ سیریل ’یقین کا سفر‘ کے بعد مقبولیت حاصل ہوئی اور اس ڈرامے کے بعد سے ہی مداح حقیقی زندگی میں بھی دونوں کو ساتھ دیکھنا چاہتے تھے۔
ahadaaaa 1582523872بعد ازاں گزشتہ سال جون کے مہینے میں سجل علی اور احد رضا میر کی منگنی کا سن کر ہی ان کے چاہنے والوں کو اداکار جوڑی کی شادی کا انتظار تھا۔
تاہم چند روز قبل سوشل میڈیا پر سجل علی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لال رنگ کے دوپٹے اور گلاب کے پھولوں کی تصویر لگائی تھی جس نے مداحوں کو تجسس میں مبتلا کردیا تھا اور ان تصاویر سے یہ ظاہر ہورہا تھا کہ شاید اداکار جوڑی جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہی ہے۔
لیکن اب احد رضا میر کی والدہ کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلاب اور گیندے کے پھولوں کے درمیان ایک کیک رکھا ہوا ہے جس پر لکھا ہے ’احد اور سجل کی ڈھولکی‘۔
اس تصویر کے بعد اداکار جوڑی کے چاہنے والوں میں ایک خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ اب ایسا لگ رہا ہے کہ دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے اور اب مداحوں کو اداکار جوڑی کی شادی کی تقریب کا انتظار ہے۔
تاہم شادی کی باقاعدہ تاریخ کے حوالے سے اداکار سجل علی اور احد رضا میر کی جانب سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button