ادارے نہیں تحریک انصاف بند گلی میں چلی گئی

ن لیگ کے سینیٹرعرفان صدیقی کاکہنا ہے کہ ادارے نہیں تحریک انصاف بند گلی میں چلی گئی ہے۔
سینٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے ایکس پرلکھا کہ تحریک انصاف سیاست دانوں سے بات کرنا نہیں چاہتی اور جن سے کرنا چاہتی ہے انہوں نے دوٹوک جواب دے دیاہے۔ اب سارے دروازے ہی نہیں، کھڑکیاں اور روشندان بھی بند ہو چکے ہیں۔
علوی صاحب کے پاس صرف ایک ہی آپشن بچا ہے کہ وہ اڈیالہ جاکر اپنے لیڈر سے مذاکرات کریں اور انہیں سمجھائیں کہ دنیا بدل چکی ہے اور انہیں بھی اب نئی حقیقت کو تسلیم کر لینا چاہیے۔
