اداکارہ اشنا شاہ بھی کورونا کا شکار

 اداکارہ اشنا شاہ کرونا ویکسین کے دونوں ڈوزز لگانے کے باوجود کرونا وائرس کا شکار ہوگئیں، اداکارہ نے سب سے ماسک پہننے ، ویکسین لگوانے اور ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ اشنا شاہ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا، اداکارہ نے سماجی رابطے کی ایک ویب سائٹ پر پوسٹ کے ذریعے اس حوالے سے آگاہ کیا۔

اداکارہ اشنا شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ویکسین کے دونوں ڈوزز لگانے کے باوجود میرا کویڈ 19ٹیسٹ مثبت آیا ہے ، میں ایک صحت مند لڑکی ہوں، میرا قوت مدافعت بھی کافی بہتر ہے، لیکن پھر بھی میں وائرس سے متاثر ہوگئی ہوں اور اس کے اثرات ناخوشگوار ہیں۔

اشنا شاہ کا کہنا تھا کہ مجھے یہ سوچ کے جھٹکا لگتا ہے کہ اگر ویکسین نہیں لگواتی تو پھر کیا ہوتا، میں سب سے گزارش کرتی ہوں کہ ماسک پہنیں، ویکسین لگوائیں اور ایس او پیز پر عمل کریں۔

اداکارہ نے مزید کہا کرونا وائرس کوئی مذاق نہیں اور ڈیلٹا ویرئینٹ کو آسان مت لیں، اگر آپ میں سے کسی کا مجھ سے گزشتہ دنوں آمنا سامنا ہوا ہے تو آپ بھی ٹیسٹ لازمی کروائیں۔

Back to top button