اداکارہ انوشے عباسی اپنی جسامت پر طعنوں سے کیوں اُکتا گئیں

معروف اداکارہ انوشے عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ لوگ ان کی جسمانی خوبصورتی کو ہمیشہ تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، پہلے میرا وزن زیادہ تھا تو لوگوں نے اس کو کم کرنے کا مشورہ دیا، اب جب میں نے وزن کم کر لیا ہے تو لوگ چاہتے ہیں کہ اس کو بڑھنا چاہئے۔اداکارہ حال ہی میں اداکار احمد علی بٹ کے شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت وزن کے حوالے سے خود پر کی جانے والی تنقید پر بھی کھل کر بات کی، انہوں نے بتایا کہ وہ کسی بھی ڈرامے یا فلم میں کام کرنے سے قبل اس کی کہانی کو پڑھتی ہیں، اگر کہانی اچھی ہوتی ہے تو وہ کام کرلیتی ہیں، وہ ہدایت کار یا ٹیم کو نہیں دیکھتیں۔جسامت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انوشے عباسی نے کہا کہ انہیں شوبز کیریئر شروع کرنے سے قبل بھی جسامت پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا تھا، انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ شوبز انڈسٹری کے لوگوں نے کبھی انہیں جسامت کے طعنے نہیں دیئے، انہوں نے کبھی انہیں وزن کم یا زیادہ کرنے کا مشورہ نہیں دیا، ساتھ ہی کہا کہ جب ان کا وزن زیادہ تھا تو لوگ انہیں اسے کم کرنا کا مشورہ دیتے تھے اور جب انہوں نے وزن کم کیا تو لوگوں نے کہا تھوڑا سا بڑھا لیں، حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ نہ جانے لوگ کس وزن میں خوش ہوں گے؟انوشے عباسی نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ وہ دونوں صورتوں میں اپنے وزن سے خوش تھیں لیکن لوگ ان کے وزن سے خوش نہیں، ان کے مطابق جب ان کا وزن زیادہ تھا تب بھی وہ خوش تھیں اور جب انہوں نے وزن کم کیا تب بھی وہ مطمئن تھیں لیکن لوگ نہ جانے کیسے وزن میں خوش ہوں گے؟ یہ واضح نہیں کیا کہ اگر وہ دونوں صورتوں میں اپنے وزن سے خوش تھیں تو انہوں نے وزن کم کیوں کیا؟

Back to top button